ہیوسٹن میں خاتون نے9 بوسے لینے کے بعد اینڈرسن کو قتل کردیا
ہیوسٹن:دن دھاڑے ہیوسٹن میں قتل کی واردات ہوئی جب ایک خاتون نے راہگیر سٹیون اینڈرسن کو گاڑی سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں متاثرہ شخص زخمی ہوکر نیچے گرگیا۔جس کے بعد ملزمہ خاتون گاڑی سے باہر نکلی اس کے ہاتھ میں چاقو تھا ۔خاتون زخمی شخص کے اوپر بیٹھ گئی اور چاقو کے وار کرنے سے قبل خاتون نے اینڈرسن کے9بوسے لیے پھر چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔یہ تمام واقعہ ایک ویڈیو میں ریکارڈ ہوا اور پولیس نے ویڈیو جاری کردی ہے جس کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا اور قتل کی واردات میں ملوث ملزمہ 20سالہ کارون فشر کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق اینڈرسن گھر سے ڈاک لینے کے لیے نکلا تھا تو ملزمہ20 سالہ کارون فشر نے کار سے ٹکر ماری جس کے بعد کار ریورس میں لاکر اینڈرسن کے اوپر چڑھا دی تھی اور پھر گاڑی سے نکلنے کے بعد ملزمہ نے اینڈرسن کے 9بوسے لیے پھر چاقو کے وار کرکے قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے کلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ چاقو کے وار کرنے کے بعد ایسے چلی گئی کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔