vosa.tv
Voice of South Asia!

 اسرائیل مخالف ریلی میں امریکی جھنڈا نذرآتش،صدر بائیڈن پر تنقید

0

کوئنز، نیویارک:امریکا میں پہلی جنگ عظیم کے مجسمے کے سامنے مظاہرین نے امریکا کا پرچم نذرآتش کیا اور مجسمے کی بے حرمتی کی ۔جس پر نیویارک کے میئر نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 5ہزار ڈالرز انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ جو لوگ شرپسندوں کی نشاندہی کریں گے انہیں جیب سے5ہزار ڈالر انعام دوں گا ۔امریکا میں مظاہرین کا احتجاج رکنے کا نام  نہیں لے رہا ہے۔کوئنز میں سینکڑوں فلسطین کے حامی مظاہرین نکل آئے اور ریلی نکالی۔ریلی میں نوجوان لڑکے لڑکیوں نے شرکت کی۔ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے دیگر بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔جس میں صدر بائیڈن کی تصویر بھی شامل تھی۔مظاہرین ریلی کی صورت میں آگے بڑھ رہے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے ۔مظاہرین نے فلسطین میں نسل کشی بند کرنے اور اسرائیل کو دی جانے والی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ مظاہرین صدر بائیڈن پر بھی تنقید کرتے رہے۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی کہ اچانک مظاہرین نے امریکا کا پرچم زمین پر پھینکا اور آتش گیر مادے سے آگ لگادی۔مظاہرین نے شمعیں پکڑی ہوئی تھیں اور شعلے روش کیے ہوئے تھے۔اس دوران پولیس نے ایک لڑکا اور لڑکی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر مظاہرین موقع سے فرار ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.