ممبئی:گوری خان نے اپنے ریستوران کا افتتاح کردیا
بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے انٹیریئر ڈیزائنگ کے بعد اب ریستوران کے کاروبار میں بھی قدم جما لئے۔گوری خان نے بالی ووڈ اسٹارز کی موجودگی میں ممبئی میں اپنے ’ٹوری ممبئی‘ نامی شاہانہ ریستوران کا افتتاح کردیا۔ریستوران کی افتتاحی تقریب میں گوری خان نے سیاہ پینٹ کے ساتھ نیلا مون لائٹ ٹاپ زیب تن کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری خان نے اپنے شاہانہ و خوبصورت ریستوران کا انٹیریئر خود ڈیزائن کیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریستوران کی لانچنگ کے موقع پر ان کے دیرینہ دوست و فلم ساز کرن جوہر، اداکار چنکی پانڈے، ان کی اہلیہ بھاونا پانڈے، سوزین خان، سنجے کپور، سیما سجدے، مہیپ کپور اور نیلم کوٹھاری سمیت دیگر موجود تھے۔