بھارتی اداکارہ امیشہ پٹیل کو پاکستانی کیوں پسند ہیں؟
نیویارک میں پاکستانی نژاد ہیر اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ مدیحہ مصطفیٰ نےاسٹوڈیو بائے مدیحہ کے نام سے اپنے سلیبریٹی سیلون اینڈ اسپا کا آغاز کردیا۔ مشہور بھارتی اداکارہ امیشہ پٹیل نے گرینڈ اوپننگ میں ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔
نیویارک میں لانگ آئی لینڈ کے نجی ہوٹل میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی بزنس وومن مدیحہ مصطفیٰ کے اسٹوڈیو بائے کی گرینڈ اووپنگ میں نہ صر ف ساوتھ ایئشن کمیونٹی اکھٹی ہوئی بلکہ مشہور بھارتی اداکارہ امیشہ پٹیل کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادیے اور ربن کاٹ کا باقائدہ افتتاح کیا۔ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بھارتی اداکارہ امیشہ پٹیل نے سیلون کی اوپننگ پر مدیحہ مصطفیٰ کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان سے آئے ہوئے ہیں وہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ۔
شرکا سے خطاب میں اسٹوڈیو بائے مدیحہ کی اوونر مدیحہ مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ان کے سیلون میں تمام سہولتیں دستیاب ہیں، امید ہے کمیونٹی سے کامیاب بنائے گی۔اس موقع پر اداکارہ امیشہ پٹیل نے اپنی پہلی فلم کہو نہ پیا ر ہے کہ مشہور گیت پر رقص بھی کیا جس پر حاضرین بھی جھوم اٹھے ۔
تقریب میں مشہور ٹک ٹاکر اسپیرو یو ایس اے سمیت ساوتھ ایئشن کمیونٹی کی کاروباری شخصیات بھی شریک تھیں۔مقررین نے اسٹوڈیو بائے مدیحہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بزنس انڈسٹری میں کمیونٹی کو ہمیشہ ان کا تعاون حاصل رہے گا۔تقریب میں شریک مقامی گلوکار نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ۔
قبل ازیں تقریب کی ایم سی نے تمام مہمانوں، ہوٹل انتظامیہ اور شرکا سے اظہارِ تشکر کیا۔اس موقع پر امریکی آفیشل کی طرف سے مدیحہ مصطفیٰ کو سائیٹشین بھی دی گئی ۔