vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس اور کوئنز میں 5 نئے سرکاری اسکول قائم کرنے کا اعلان

0

نیویارک کے میئر زووہران ممدانی اور سٹی پبلک اسکولز کے چانسلر کمار سیموئلز نے اعلان کیا ہے کہ 2026-27 تعلیمی سال کے آغاز پر برونکس اور کوئنز میں پانچ نئے سرکاری اسکول کھولے جائیں گے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی سہولیات میں اضافہ، گنجائش کے مسائل کا حل اور معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ یہ نئے اسکول نہ صرف جدید تعلیم فراہم کریں گے بلکہ فنون، تخلیقی صلاحیتوں اور عملی سیکھنے کو بھی نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے طلبہ کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، خاص طور پر خصوصی ضروریات رکھنے والے بچوں کے لیے سہولیات کو وسعت دی جا رہی ہے۔نئے قائم ہونے والے اسکولوں میں ابتدائی سے ہائی اسکول سطح تک مختلف ادارے شامل ہیں، جن میں آرٹس، ہپ ہاپ کلچر، ٹیکنالوجی اور پراجیکٹ بیسڈ لرننگ کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ بعض اسکول خصوصی طلبہ کے لیے بھی مخصوص ہوں گے جہاں ان کی ضروریات کے مطابق تعلیم اور تربیت فراہم کی جائے گی۔تعلیمی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف کلاس رومز میں رش کم کرے گا بلکہ طلبہ کو اپنے ہی علاقوں میں بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے مستقبل میں تعلیمی معیار بہتر ہوگا اور طلبہ کو عملی زندگی کے لیے زیادہ مؤثر طریقے سے تیار کیا جا سکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.