vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین میں اسکول جانے والے بچوں کے لیے محفوظ سائیکلنگ منصوبہ

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے نیشنل بائیک اینڈ رول ٹو اسکول ڈے کے موقع پر بروکلین میں طلبہ اور خاندانوں کے ساتھ سائیکل چلاتے ہوئے سڑکوں کی حفاظت بہتر بنانے کے ایک اہم منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت برگن اسٹریٹ اور ڈین اسٹریٹ پر “بائیک بلیوارڈ” تیار کیا جائے گا، جہاں سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو ترجیح دی جائے گی جبکہ مقامی ٹریفک کو محدود رسائی حاصل ہوگی۔ یہ راستے کورٹ اسٹریٹ سے ایسٹ نیویارک ایونیو تک تقریباً 10 میل طویل ہوں گے اور شہر کے مصروف ترین سائیکلنگ روٹس میں شامل ہیں۔حکام کے مطابق اس ری ڈیزائن میں محفوظ بائیک لینز، ، فٹ پاتھ کی توسیع اور محفوظ کراسنگ شامل ہوں گی، جس کا مقصد خاص طور پر بچوں کے لیے اسکول تک محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق محفوظ بائیک لینز حادثات اور شدید زخمی ہونے کے واقعات میں نمایاں کمی لا سکتی ہیں۔یہ منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، جس کا ابتدائی ڈیزائن رواں سال جاری کیا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے پر عملدرآمد 2027 میں متوقع ہے۔ ساتھ ہی شہریوں کی رائے حاصل کرنے کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.