vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین کے بیڈفورڈ اسٹوئیوسنٹ میں 100 فیصد سستے گھروں کے منصوبے کا آغاز

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی اور محکمہ ہاؤسنگ پریزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ نے بروکلین کے علاقے بیڈفورڈ اسٹوئیوسنٹ میں ایک نئے بڑے منصوبے کے لیے عوامی مشاورت کے عمل کا آغاز کر دیا ہے، جہاں 100 فیصد سستے گھروں کے ساتھ کمیونٹی اور سماجی خدمات کے مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔

فلٹن-ہاورڈ ویسٹ نامی اس منصوبے کے تحت شہر کی ملکیت والی زمین پر سینکڑوں نئے سستے اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ اس میں موجودہ بیڈفورڈ اسٹوئیوسنٹ ملٹی سروس سینٹر کی جگہ جدید کمیونٹی سہولیات، سماجی خدمات اور عوامی مقامات بھی شامل ہوں گے۔ حکام کے مطابق موجودہ عمارت خستہ حالی کا شکار ہے اور اسے جدید طرز پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔میئر ممدانی نے کہا کہ نیویارک شدید ہاؤسنگ بحران کا سامنا کر رہا ہے اور عوامی زمین کو عوامی فائدے کے لیے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے سے مقامی رہائشی اپنے ہی علاقے میں رہ سکیں گے جبکہ کمیونٹی تنظیموں اور سماجی خدمات کو بھی نئی اور بہتر جگہ میسر آئے گی۔شہری حکام کے مطابق منصوبے کے دوران مقامی آبادی کو فیصلوں میں شامل کیا جائے گا تاکہ رہائشیوں کی ضروریات کے مطابق رہائش، عوامی مقامات اور سماجی سہولیات تیار کی جا سکیں۔ اس منصوبے کو میئر ممدانی کی نئی ہاؤسنگ پالیسیوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد سرکاری زمین پر تیزی سے سستے گھر تعمیر کرنا اور منظوری کے مراحل کو مختصر بنانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.