الریاض میں عید فیملی انٹرٹینمنٹ گیم شو
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں عید فیملی انٹرٹینمنٹ گیم شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی اور دیارِ غیر میں عید کی خوشیوں کو خوب انداز میں منایا۔
الریاض میں منعقد ہونے والی عید فیملی انٹرٹینمنٹ گیم شو تقریب رنگا رنگ سرگرمیوں سے بھرپور رہی، جہاں گلوکاروں نے اپنی خوبصورت آواز سے سماں باندھ دیا۔ تقریب میں بچوں اور بڑوں کے لیے مختلف گیمز کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ خواتین کے لیے مہندی کے اسٹالز اور نوجوانوں کے لیے بھنگڑا اور دیگر تفریحی پروگرامز نے محفل کو چار چاند لگا دیئے شرکاء کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کر کے خوب لطف اٹھایا اور عید کی خوشیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹا۔ اس موقع پر کامیڈی شو نے بھی حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور قہقہوں کی گونج سنائی دیتی رہی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایونٹ آرگنائزر طاہر بٹ اور نازیہ زوہیب کا کہنا تھا کہ دیارِ غیر میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے عید ملن اور انٹرٹینمنٹ پروگرام کا انعقاد تارکین وطن کے لیے خوشی بھائی چارے اور ثقافتی ورثے کو زندہ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے