شکاگو میں فرحان سعید کا شاندار کنسرٹ، مداح جھوم اٹھے
امریکی شہر شکاگو میں معروف پاکستانی گلوکار فرحان سعید کا شاندار لائیو کنسرٹ منعقد ہوا جہاں سینکڑوں مداحوں نے شرکت کر کے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
یہ کنسرٹ ان کے شمالی امریکا کے میوزک ٹور کا حصہ تھا جس میں انہوں نے اپنی جاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لیے۔تقریب کے دوران ہال مداحوں سے کھچا کھچ بھرا رہا اور ہر گانے پر شائقین کا جوش دیدنی تھا۔ فرحان سعید نے اپنے مقبول گیت پیش کر کے سماں باندھ دیا، جس پر نوجوانوں کی بڑی تعداد موسیقی کی دھن پر جھومنے لگی اور ہر پرفارمنس پر بھرپور داد دی گئی۔رپورٹس کے مطابق گلوکار نے مداحوں کے ساتھ براہ راست رابطہ بھی قائم کیا، اسٹیج سے نیچے آ کر سیلفیاں بنائیں اور حاضرین سے مصافحہ کیا، جس سے ماحول مزید پرجوش ہو گیا۔کنسرٹ کے آغاز سے اختتام تک شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا جبکہ اطراف کی پارکنگ بھی مکمل بھر گئی۔ اس کامیاب میوزک ایونٹ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔