اسرائیلی وزیراعظم کی رفح پرحملوں میں شدت لانے کی دھمکی
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے رفح پر حملوں میں شدت لانے کی دھمکی دے دی۔اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ رفح پرحملوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ رفح میں حماس کا مکمل خاتمہ ہونے اور مکمل فتح تک لڑیں گے۔ شہری آبادی رفح چھوڑ دے۔ رفح میں حماس پرحملے جاری رہیں گے۔نیتن یاہو نے ایک بار پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر اورقطرکے ساتھ مذاکرات کے لیے نمائندہ بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے انتہا پسندانہ بیانات ایسے وقت میں سانمے آئے ہیں جب قاہرہ میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات ہورہے تھے۔اقوام متحدہ کے مطابق رفح میں تقریباً 14 لاکھ لوگ جمع ہیں جن میں اکثریت غزہ میں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والوں کی ہے۔ رفح ایک بہت بڑے کیمپ میں تبدیل ہو چکا ہے۔