vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی محکمہ انصاف نے کولوراڈو کے اسلحہ قانون کو عدالت میں چیلنج کر دیا

0

امریکا کے محکمہ انصاف نے ریاست کولوراڈو کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلحہ میگزین پر عائد پابندی آئین کے خلاف ہے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

محکمہ انصاف کے مطابق کولوراڈو کا قانون مخصوص ”میگزینز“ رکھنے کو جرم قرار دیتا ہے، حالانکہ یہی میگزین امریکا میں عام استعمال ہونے والے اسلحے کا حصہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی شہریوں کے اس حق کو متاثر کرتی ہے جس کے تحت وہ قانونی مقاصد کے لیے اسلحہ رکھ سکتے ہیں۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ہرمیت کے ڈھلون نے بیان میں کہا کہ یہ قانون سیاسی مقاصد کے تحت بنایا گیا ہے اور اس سے شہریوں کے آئینی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق محکمہ انصاف ایسے تمام قوانین کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا جو دوسرے آئینی ترمیمکے تحت حاصل حقوق سے متصادم ہوں۔محکمہ انصاف نے اپنی درخواست میں امریکی سپریم کورٹ کے 2008 کے اہم فیصلے کا حوالہ بھی دیا، جس میں قرار دیا گیا تھا کہ شہریوں کو عام استعمال کے اسلحے رکھنے کا حق حاصل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.