vosa.tv
Voice of South Asia!

الہام علیوف آذربائیجان کے دوسری مرتبہ صدر منتخب

0

آذربائیجان میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں 6.5 ملین افراد ووٹ ڈالنے کے اہل تھے جبکہ ووٹنگ کی شرح تقریباً 77 فیصد رہی جس میں صدر الہام علیوف  93.7  فیصد ووٹ لے کر مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہوگئے، ان کے مد مقابل زاہد عروج صرف 1.8 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔الہام علیوف کے مدمقابل امیدوار دور دور تک بھی ان کا مقابلہ نہ کرسکے، الہام علیوف کے دوسری بار صدر منتخب ہونے پر ملک میں جشن کا سماں ہے آذربائجان کے صدر کی مقبولیت اور انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کی بڑی وجہ حریف ملک آرمینیا سے متنازع علاقے میں جنگ جیتنا اور اپنی زمین واپس لینا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.