vosa.tv
Voice of South Asia!

سابق این ایف ایل کھلاڑی کو 197 ملین ڈالر میڈیکیئر فراڈ پر 16 سال قید کی سزا

0

امریکا میں سابق این ایف ایل کھلاڑی جوئل روفس فرنچ کو تقریباً 197 ملین ڈالر کے میڈیکیئر اور ویٹرنز ہیلتھ پروگرام فراڈ کیس میں ملوث ہونے پر 16 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ 

عدالت نے اس کے علاوہ اسے 11 کروڑ ڈالر سے زائد رقم بطور معاوضہ ادا کرنے اور تقریباً 17 ملین ڈالر مالیت کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ملزم ایک منظم اسکیم کا حصہ تھا جس میں بزرگ شہریوں اور معذور سابق فوجیوں کی ذاتی اور طبی معلومات حاصل کرکے انہیں غیر ضروری طبی آلات، خاص طور پر بریسز، فراہم کرنے کے جعلی آرڈرز تیار کیے جاتے تھے۔ اس فراڈ میں بیرون ملک کال سینٹرز اور جعلی ٹیلی میڈیسن کمپنیوں کا استعمال کیا گیا تاکہ مریضوں کو دھوکے سے رضامند ظاہر کیا جا سکے۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم نے ایسے ڈاکٹروں اور نرس پریکٹیشنرز سے جعلی نسخے حاصل کیے جو مریضوں کا معائنہ کیے بغیر دستخط کرتے تھے۔ ان نسخوں کی بنیاد پر میڈیکیئر اور سابق فوجیوں کے ہیلتھ پروگرام سے کروڑوں ڈالر وصول کیے گئے۔ ملزم نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے مختلف کمپنیوں میں فرضی مالکان کا استعمال بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.