vosa.tv
Voice of South Asia!

کنگ خالد ایئرپورٹ کی 2024 میں ریکارڈ کامیابیاں

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے خوبصورت کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2024 میں کئی ریکارڈ حاصل کیے اور مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ۔کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آپریٹ کرنے والی مطارات الریاض کمپنی کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال 37 ملین مسافروں نے ریاض ایئرپورٹ سے سفر کیا جبکہ 86 فیصد پروازوں کی وقت پر روانگی اور آمد ہوئیں ریاض ایئرپورٹ وقت کی پابندی کے لحاظ سے دنیا میں سر فہرست رہا ریاض ایئرپورٹ کے ذریعے 113 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات کے لیے پروازیں روانہ ہوئیں جبکہ ایک سال کے دوران بیگیج / ہینڈلنگ کی تعداد 24 ملین سے تجاوز کر گئی یکم اگست کو 131 ہزار مسافروں کی آمدورفت کو آپریٹ کیا گیا اس موقع پر ریاض ایئرپورٹ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نومبر 2024 میں ، اے ، آر ؛ سی ؛ ای ، ٹی ، گلوبل نے اپنے پانچویں ایڈیشن میں ریاض ایئرپورٹ کو ” گلوبل سیریز کسٹمر فوکس ”  کے 5 ایوارڈ دیئے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.