ہمارا ٹیکس، ہمارا حق؛ بھارتی ریاستوں کا مودی سرکار سے احتجاج
جنوبی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ارکان اسمبملی قانون سازوں نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے وفاقی فنڈز کی تقسیم میں امتیازی سلوک کے خلاف شدید احتجاج کیا۔اس موقع پر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ارکان اسمبلی نے مودی سرکاری کی غیرمنصفانہ پالیسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ’ہمارا ٹیکس، ہمارا حق‘ اور ’ہمارے ٹیکس کا پیسہ، ہمیں دو‘ درج تھے۔ یہ احتجاج ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی قیادت میں کیا گیا جس میں دیگر 5 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ارکان اسمبلی بھی شامل تھے جب کہ آج احتجاج کی قیادت کیرالہ کے وزیراعلیٰ کریں گے۔وزیراعلیٰ سدارامیا نے مزید کہا کہ ریاستوں کی آبادی کی بنیاد پر فنڈز کی تقسیم کی مودی سرکار کی پالیسی جنوبی ریاستوں کے ساتھ غیر منصفانہ عمل ہے جنہوں نے مربوط، منظم اور بہتر منصوبہ بندی سے اپنی آبادی کو کنٹرول کیا ہے۔