vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت: اتر اکھنڈ میں متنازع یونیفارم سول کوڈ بل منظور، مسلمانوں کی تنقید

0

مسلم تنظیموں نے بل کو امتیازی قرار دیتے ہوئے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مسلم رہنماؤں کا موقف یہ ہے کہ بل شادی، طلاق اور وراثت کے اسلامی قوانین کے خلاف ہے۔ ایک جیسے شہری قوانین مودی کی جماعت کے سیاسی وعدوں میں سے ایک ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے اس متنازع بل کی مذمت کی ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ یونیفارم سول کوڈ نہیں ہندو کوڈ آف کنڈکٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیفارم سول کوڈ سے مسلمان اپنے بنیادی مذہبی حقوق استعمال نہیں کر پائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.