vosa.tv
Voice of South Asia!

اقوام متحدہ میں ریموٹ نوکری کا موقع، امن سازی ماہرین سے درخواستیں طلب

0

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این او پی ایس (UNOPS) نے گھر بیٹھے کام کرنے کیلئے “کیپیسٹی بلڈنگ اسپیشلسٹ [لیڈ ٹرینر]” کی آسامی کا اعلان کر دیا ہے۔

 یہ بین الاقوامی کنسلٹنسی اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب (UNAOC) کے تحت شروع کیے گئے “ینگ پیس بلڈرز پروگرام” کیلئے ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے قیادت پیدا کرنا ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔یو این او پی ایس کے مطابق یہ مکمل طور پر ہوم بیسڈ یعنی ریموٹ پوزیشن ہوگی، جس میں منتخب امیدوار جنوبی قفقاز اور وسطی ایشیا کے نوجوان رہنماؤں کو تربیت فراہم کریں گے۔ کنسلٹنسی ابتدائی طور پر 31 دسمبر 2026 تک ہوگی جبکہ کارکردگی اور فنڈنگ کی بنیاد پر اسے ستمبر 2027 تک بڑھایا جا سکتا ہے۔منتخب امیدوار نصاب تیار کرنے، آن لائن اور فزیکل ورکشاپس کرانے، شرکاء کی رہنمائی، پراجیکٹس کی نگرانی اور حتمی رپورٹس تیار کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ پروگرام چار مراحل پر مشتمل ہوگا جن میں آن لائن لرننگ، فیس ٹو فیس ورکشاپ، مقامی امن منصوبوں پر عملدرآمد اور اختتامی سمپوزیم شامل ہیں۔درخواست دہندگان کیلئے ماسٹرز ڈگری یا مساوی تعلیم ضروری قرار دی گئی ہے، جبکہ شعبہ امن و تنازعات، بین الاقوامی تعلقات، سوشل سائنسز یا ہیومینیٹیرین اسٹڈیز سے وابستہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ ایسے امیدوار جنہیں نوجوانوں کی تربیت، بین الثقافتی مکالمے اور آن لائن ٹریننگ کا تجربہ ہو، ان کیلئے یہ موقع خاص اہمیت رکھتا ہے۔یو این او پی ایس کے مطابق انگریزی زبان میں مہارت لازمی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.