سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے میں جھڑپیں، 54 افراد جا ں بحق
خرطوم سے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ابیی میں حریف برادریوں میں لڑائی سے 54 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ اس 64 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ مرنے والوں میں اقوام متحدہ امن مشن کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارے کے مطابق امن مشن کے جاں بحق اہلکاروں میں ایک پاکستانی اور ایک گھانا کا اہلکار شامل ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ابیی کی لڑائی میں امن مشن کے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابیی میں امدادی سرگرمیوں کےدوران امن مشن کے اہلکار فائرنگ کی زد میں آئے۔ 2011 میں جنوبی سوڈان کی آزادی کے بعد سے ابیی متنازع علاقہ ہے۔