vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی پنجابی لڑکی سے محبت، عمران عباس کی نئی بھارتی فلم کا ٹریلر جاری

0

عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی بھارتی پنجابی فلم جی وے سوہنیا جی کا ٹریلر جاری کیا، اس فلم میں عمران عباس کو پاکستانی پنجابی لڑکے کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو بھارتی پنجابی لڑکی سے محبت کر بیٹھتا ہے۔فلم جی وے سوہنیا جی میں تقسیم ہند کی وجہ سے پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم ہونے کی کہانی دکھائی گئی ہے، اس کے علاوہ واہگہ بارڈر سمیت پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔اس فلم میں عمران عباس کے علاوہ تمام بھارتی اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جن میں سمی چاہل، منتو کاپا، اڈایا وکاتی، امن بال اور سوارج سندھو سمیت دیگر شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.