vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ انتظامیہ کی دھمکی، سینکچری شہروں کے ایئرپورٹس پر سفری بحران کا خدشہ

0

امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے “سینکچری سٹیز” کے ایئرپورٹس سے کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن اہلکار ہٹانے کی دھمکی کے بعد سفری اور ایئرلائن انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی سیکریٹری مارک وین مولن نے ایک اجلاس میں عندیہ دیا کہ وہ ایسے شہروں کے ایئرپورٹس سے سی بی پی افسران واپس بلانے پر غور کر رہے ہیں جہاں مقامی حکام امیگریشن اداروں سے مکمل تعاون نہیں کرتے۔ اس اقدام سے بین الاقوامی پروازیں شدید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی ٹریول ایسوسی ایشن اور بڑی ایئرلائنز نے اس تجویز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بڑے ایئرپورٹس پر کسٹمز عملہ کم کیا گیا تو نہ صرف فضائی سفر متاثر ہوگا بلکہ سیاحت، کاروبار اور بین الاقوامی کارگو نظام کو بھی بڑا نقصان پہنچے گا۔رپورٹ کے مطابق “سینکچری سٹیز” اُن شہروں کو کہا جاتا ہے جہاں مقامی حکومتیں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے ساتھ محدود تعاون کرتی ہیں۔ ماضی میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شہروں کی فنڈنگ روکنے کی کوشش کر چکے ہیں، تاہم عدالتوں نے ان اقدامات کو مسترد کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.