vosa.tv
Voice of South Asia!

قربانی کے فوراً بعد گوشت پکانا کیوں نقصان دہ ہو سکتا ہے؟ 

0

عیدالاضحیٰ کے موقع پر اکثر گھروں میں قربانی کے فوراً بعد تازہ گوشت پکانے کا رواج ہوتا ہے، تاہم طبی ماہرین کے مطابق یہ عمل صحت اور ہاضمے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذبح کے فوراً بعد گوشت میں ایک قدرتی سختی پیدا ہو جاتی ہے جسے سائنسی اصطلاح میں “ریگر مورٹس” کہا جاتا ہے۔طبی وضاحت کے مطابق جانور کے ذبح ہونے کے بعد اس کے پٹھوں میں موجود توانائی (ATP) ختم ہو جاتی ہے، جس کے باعث مسلز سخت اور اکڑ جاتے ہیں۔ یہ کیفیت عام طور پر 12 سے 24 گھنٹے تک برقرار رہتی ہے، اور اسی دوران گوشت کو ہضم کرنا انسانی معدے کے لیے مشکل ہو جاتا ہے، جس سے بدہضمی، گیس اور پیٹ درد جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس دوران گوشت میں قدرتی انزائمز بھی اپنا کام شروع کرتے ہیں جو آہستہ آہستہ گوشت کو نرم اور لذیذ بناتے ہیں۔ اگر گوشت کو فوراً پکایا جائے تو یہ عمل مکمل نہیں ہو پاتا، جس سے نہ صرف ذائقہ متاثر ہوتا ہے بلکہ گوشت نسبتاً سخت بھی رہ جاتا ہے۔مزید یہ کہ گرم موسم میں اگر گوشت کو فوری طور پر مناسب طریقے سے محفوظ نہ کیا جائے تو بیکٹیریا تیزی سے بڑھ سکتے ہیں، جو فوڈ پوائزننگ کا سبب بن سکتے ہیں۔طبی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ قربانی کے گوشت کو کم از کم 12 سے 24 گھنٹے ٹھنڈی جگہ یا فریج میں رکھ کر استعمال کیا جائے۔ اگر فوری پکانا ضروری ہو تو گوشت کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ہلکی آنچ پر یا پریشر ککر میں اچھی طرح پکانا چاہیے تاکہ یہ نرم بھی ہو جائے اور جراثیم کا خطرہ بھی کم ہو جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.