vosa.tv
Voice of South Asia!

شدید بارشوں سے نیویارک اور نیوجرسی متاثر، درخت گرنے سے ٹرین سروس معطل

0

امریکا کی ٹرائی اسٹیٹ ریاستوں نیویارک، نیوجرسی اور اطراف میں شدید بارشوں کے باعث متعدد بڑے درخت گر گئے، جس سے ٹرین سروس متاثر ہوئی جبکہ کئی گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوجرسی کے شہر لنڈن میں ایک بڑا درخت رہائشی گھر پر آ گرا، جس کے بعد مکان ناقابلِ رہائش قرار دے دیا گیا۔ گھر کے مالک نے بتایا کہ واقعہ زلزلے جیسا محسوس ہوا۔ حکام کے مطابق گھر میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔نیوجرسی میں ہی ایک درخت این جے ٹرانزٹ کی ریلوے لائن پر گرنے سے ہفتے کی شام ٹرین سروس معطل ہوگئی تھی، تاہم اتوار کی صبح سروس بحال کردی گئی۔ادھر نیویارک کے سینٹرل پارک میں 63ویں اسٹریٹ کے قریب ایک دیوہیکل درخت سڑک پر گر گیا جس سے ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ بروکلین کے علاقے براؤنزویل میں بھی ایک بڑا درخت کئی کھڑی گاڑیوں پر آ گرا جس سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔حکام کے مطابق تمام واقعات میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.