قونصل جنرل جدہ خالد مجیدنے کرسمس کیک کاٹا،تحائف بھی تقسیم
جدہ(نمائندہ خصوصی)جدہ میں کرسمس کی شاندار تقریب، پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید کی شرکت کی اورکیک کاٹا تحائف بھی تقسیم کیے۔تقریب میں جدہ کی کرسچین کمیونٹی نے بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان قونصلیٹ میں کرسمس کی شاندار تقریب انعقاد کیا گیا تقریب میں جدہ کی کرسچین کمیونٹی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل جدہ خالد مجید تھے۔ کرسچین کمیونٹی کے چیئرمین اور پاکستان کشمیر کمیٹی کے رکن جان گلزار نے قونصل جنرل کا اہلیہ کے ساتھ شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرسچین کمیونٹی پرامن کمیونٹی ہے جو پاکستان اور میزبان ملک سعودی عرب کے قوانین کا بھر پور احترام کرتی ہے۔ پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے تمام مسیح برادری کو کرسمس کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستان کے پرچم تلے متحد ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، سماجی بہبود کے شعبے میں مسیحی برادری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ مادر وطن کے دفاع کے لیے بھی مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے ۔ تقریب میں موجود خواتین اور بچوں کو تحائف دیئے گئے، عشائیے سے قبل کرسمس کا کیک کاٹا گیا۔