vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک میں ورلڈ کپ ٹکٹ لاٹری، 3 منٹ میں 50 ہزار درخواستیں مکمل

0

نیو یارک سٹی میں مقیم شہریوں کے لیے فٹبال ورلڈ کپ ٹکٹ لاٹری کا آغاز ہوتے ہی غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، اور صرف 3 منٹ کے اندر 50 ہزار رجسٹریشن کی حد مکمل ہوگئی۔

اس لاٹری کے تحت شہریوں کو ورلڈ کپ میچز کے لیے 50 ڈالر کے ٹکٹس جیتنے کا موقع دیا جا رہا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 1000 ٹکٹس مختلف میچوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق رجسٹریشن پیر کے روز شروع ہوئی لیکن ویب سائٹ پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث کوٹہ فوری طور پر فل ہوگیا، جس کے بعد درخواستیں عارضی طور پر بند کر دی گئیں۔ اگلی رجسٹریشن صبح 10 بجے دوبارہ شروع کی جائے گی۔لاٹری میں حصہ لینے والے شہری روزانہ ایک بار آن لائن اندراج کرا سکتے ہیں۔ جیتنے والوں کا اعلان 3 جون کو کیا جائے گا جبکہ انہیں میچ تک جانے کے لیے مفت واپسی سفری سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔یہ لاٹری 30 مئی تک جاری رہے گی اور اس کا مقصد مقامی رہائشیوں کو ورلڈ کپ ایونٹ سے جوڑنا بتایا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.