vosa.tv
Voice of South Asia!

17 سال بعد تاریخی آرچرڈ بیچ پویلین عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

0

نیویارک کے برونکس علاقے میں واقع تاریخی آرچرڈ بیچ پویلین کو 17 سال بعد دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ اس موقع پر خصوصی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جہاں شہری حکام اور مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔

114 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والے بحالی منصوبے کے تحت عمارت کی اصل تاریخی طرزِ تعمیر کو بحال کیا گیا، جبکہ معذور افراد کے لیے رسائی بہتر بنانے اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات بھی کیے گئے۔ پویلین میں موجود مشہور ستون، نیلے ٹائلز، چونے کے پتھر کی بیرونی ساخت اور ٹیراتزو فرش کو بھی اصل حالت کے مطابق محفوظ کیا گیا ہے۔1936 میں تعمیر ہونے والا یہ تاریخی مقام 2009 سے مکمل طور پر بند تھا۔ نیویارک لینڈ مارکس پریزرویشن کمیشن نے اسے 2006 میں تاریخی ورثہ قرار دیا تھا۔ میئر ممدانی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ برونکس کو اب شہر میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور شہری دوبارہ اپنی واحد عوامی ساحلی تفریح گاہ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔حکام کے مطابق پویلین کا بیشتر حصہ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، تاہم کچھ فوڈ اور کنسیشن ایریاز جولائی میں مکمل ہونے کے بعد دستیاب ہوں گے۔ آرچرڈ بیچ برونکس کا واحد عوامی ساحل ہے جو پیلہم بے پارک کے ساتھ تقریباً 1.1 میل تک پھیلا ہوا ہے، جبکہ نیویارک کے تمام عوامی ساحل اس ہفتے کے اختتام پر موسمِ گرما کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.