vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر جشن

0

نیویارک میں پا کستانی امریکن کمیونٹی ایمپاور منٹ کے زیر اہتمام معرکہ ِ  کا حق ایک سال مکمل ہونے پر شاندار  جشن منایا گیا۔ملی نغموں  کے ذریعے  پاک فوج  کے  جوانوں کو  خراجِ  تحسین پیش کیا گیا جبکہ نمایاں شخصیات  کو تعریفی اسناد   سے نوازا گیا۔۔ 

نیویارک میں  مقیم پاکستانی کمیونٹی  ایک   پلیٹ  فارم پر  جمع  ہوگئی ۔ معرکہ ِ  کا حق ایک سال مکمل ہونے پر پا کستانی امریکن کمیونٹی ایمپاور منٹ کے زیر اہتمام جلسہ  ریسٹورانٹ میں  شاندار انداز میں جشن منایا گیا۔۔تقریب کاآغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور بارگاہِ رسالت میں نذرانہِ عقیدت سے  ہوا۔ معرکہِ حق کے جشن میں امریکا اور پاکستان کے قومی  ترانے  چلائے گئے ۔تقریب کی نظامت  شیخ محمد اشفاق کر رہے تھے  جنھوں نے   مہمانوں  کی آمد پر خیر مقدم کیا اور  نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ  میں تعینات  پاکستانی نژاد افسران کی خدمات کو سراہا۔۔تقریب  کے مہمانِ خصوصی نیویارک میں  تعینات  پاکستان کے  قونصل جنرل  عامر احمد  اتوزئی نے   ملک  کی   موجودہ قیادت اور افواجِ پاکستان کے جوانوں  کی جرات و بہادری   کو غیر متزلزل قرار دیا۔ تقریب میں   نیویارک  سٹی کے ڈپٹی  پبلک  ایڈووکیٹ  کاشف حسین اور ریاست پنسلوینیا سے  اسٹیٹ  سینیٹ کے  لیے پاکستانی نژاد اُمیدوار طیبہ سلطانہ بھی شریک ہوئی ۔مقررین  کا کہنا تھا کہ   پاکستانی کمیونٹی  نے  ہرشعبے میں  اپنی  صلاحیتوں اورقابلیت کی بدولت  منفرد شناخت  بنائی ہے ۔ریسٹورانٹ کے ہال   کو سبز  روشنیوں سے سجایا گیاتھا۔جشنِ معرکہ  حق میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ  میں تعینات  پاکستانی نژاد افسران بھی  شریک  ہوئے۔۔پہلے پاکستانی نژاد  انسپکٹر  عدیل  رانا اور ڈپٹی  انسپکٹر  وحیدر اختر  کا کہنا تھا کہ  خوشی ہوئی  کمیونٹی  ایک مشن کے لیے ایک پلیٹ  فارم پر متحد  ہوئی ۔اس موقع پر معروف  گلوکارہ صائمہ  جہاں  نے  ملکہ  ترنم   میڈم   نور جہاں  مرحوم کا  گایا  ہو ملی نغمہ  اپنی آواز  میں پیش کرکے  پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب  کے   منتظمین  میں شامل چودھری  مقصود الہیٰ، عارف بٹ، یوسف مغل، چودھری صداقت، طارق احسان  بٹ،  مشتاق کمبو ہ اور دیگر نے مادرِ وطن سے  اپنی محبت  کا اظہار کیا۔اس موقع پر سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت کمیونٹی ممبران  کا  کہنا تھا    کہ پاکستان کا  دفاع  ناقابلِ تسخیر ہے۔تقریب کے اختتام پر   نیویارک سٹی  کے  پبلک ایڈووکیٹ آفس کی طرف سے   پاکستانی نژاد پولیس افسران کو سائیٹیشن پیش کی گئیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.