vosa.tv
Voice of South Asia!

ورلڈ کپ 2026: نیویارک میں چھوٹے کاروباروں کے لیے خصوصی منصوبے شروع

0

نیویارک کے میئر ممدانی نے ورلڈ کپ 2026 کے دوران شہر بھر کے چھوٹے کاروباروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے نئے پروگرامز کا اعلان کر دیا۔ 

اس منصوبے کے تحت پانچوں بورو میں شامل ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ پوائنٹس پر 26 ڈالر کے خصوصی کھانے اور ڈرنکس آفر کیے جائیں گے تاکہ شہری اور سیاح کم قیمت میں ورلڈ کپ کا لطف اٹھا سکیں۔شہری انتظامیہ کے مطابق تقریباً 600 کاروبار پہلے ہی اس پروگرام میں شامل ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ “ویلکم ورلڈ ریوارڈز” پروگرام بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں لوگ مختلف کاروباری مقامات پر جا کر پوائنٹس حاصل کریں گے اور انہیں خصوصی تحائف، فین ایونٹس اور ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹس جیتنے کا موقع ملے گا۔میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ صرف اسٹیڈیم تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ شہر کے محلوں، ریسٹورنٹس اور کمیونٹیز کو بھی اس عالمی ایونٹ کا حصہ بننا چاہیے۔ ان کے مطابق یہ پروگرام مقامی کاروباروں کی آمدن بڑھانے اور مختلف علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔شہری حکام نے مزید بتایا کہ ورلڈ کپ کے دوران خصوصی فین پروگرامز، ڈیجیٹل نقشے، کمیونٹی ایونٹس اور “این وائی سی نیبرہڈ پاسپورٹ” مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ لوگ نیویارک کے مختلف علاقوں، ثقافتوں اور چھوٹے کاروباروں کو قریب سے دیکھ سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.