ترکی کی معروف سبانجی یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2026–2027 کے لیے گریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ لینے والے بین الاقوامی طلبہ کو مکمل مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
یونیورسٹی کے مطابق زیادہ تر منتخب طلبہ کو نہ صرف ٹیوشن فیس سے مکمل استثنیٰ دیا جائے گا بلکہ انہیں ماہانہ وظیفہ اور بعض صورتوں میں رہائش کی سہولت بھی فراہم کی جا سکتی ہے۔ یہ اسکالرشپس تعلیمی میرٹ اور تحقیقی صلاحیت کی بنیاد پر دی جائیں گی۔یہ پروگرام انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنس، مصنوعی ذہانت، بزنس، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس، انرجی ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ شعبوں میں دستیاب ہوگا۔ پروفیشنل ڈگری پروگرامز عام طور پر اس اسکالرشپ میں شامل نہیں ہوتے۔سبانجی یونیورسٹی کے مطابق اسکالرشپ کے لیے امیدواروں کا انتخاب داخلہ کے عمل کے دوران ہی کیا جاتا ہے، جس میں مضبوط تعلیمی ریکارڈ، ریسرچ دلچسپی اور مستقبل کے اہداف کو اہمیت دی جاتی ہے۔