سپیلو آئی لینڈ پر فیری گینگ وے گرنے سے 7 افراد جاں بحق
جارجیا:جارجیا کے سیاحتی مقام سپیلو آئی لینڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں فیری کے گینگ وے کے گرنے سے کم از کم 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگوں کا ایک گروہ فیری کے ذریعے جزیرے پر پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا. حادثے کے دوران گینگ وے اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد پانی میں جا گرے۔ حکام نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں برآمد کیں. عینی شاہدین کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب گینگ وے کی حالت خستہ تھی اور اس پر ضرورت سے زیادہ افراد موجود تھے، جس کی وجہ سے یہ وزن برداشت نہ کر سکا۔ اس حادثے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔امدادی ٹیمیں مزید لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔مقامی حکام نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے تاکہ حادثے کے اصل اسباب کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔حادثے کے بعد سیاحت کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور گینگ وے کی مرمت کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔