vosa.tv
Voice of South Asia!

فلسطین، سفارتکاری اور پاک بھارت کشیدگی پر اسحاق ڈار کا دوٹوک مؤقف

0

پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوئی  سوچ  بھی نہیں سکتا تھا کہ جے ایف سیونٹین  سے  رافیل  طیارے بھی  گرائے جاسکتے ہیں ۔یہ سب ہمارے جانباز شاہینوں  کے جذبے سے ممکن ہوا۔وہ نیویارک میں اے پی پیک کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کر رہے تھے ۔

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر   اسحاق ڈار امریکن  پاکستانی پبلک  افیئرز کمیٹی کے  چیئر مین ڈاکٹر اعجازا حمد کی نیویارک میں رہائشگاہ پہنچے تو ان کا  گرم جوشی سے  استقبال کیا گیا۔۔تقریب میں پاکستانی  امریکن کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شریک تھی۔ مہمانوں سے خطاب میں چیئر مین   ڈاکٹر اعجاز احمد نے اپنی تنظیم  کا تعارف کرایا اور وزیر خارجہ  اسحاق  ڈار کی کامیاب  سفارتکاری کو بھرپور سراہا جبکہ اے پی پیک کے صدر ڈاکٹر پرویز اقبال نے  پاکستان کی قومی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکاٗ سے خطاب میں  وزیر خارجہ اسحاق ڈار   نے اے پی پیک کے  کردار کی ستائش  کی ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ  سال  بھارت کے بزدلانہ  حملے پرپاک فوج  نے  وہ  دندان شکن جواب  دیا  جسے  نہ صرف بھارت   بلکہ   تاریخ میں پوری دنیا  ہمیشہ  یاد رکھے گی ۔مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال  سے متعلق سوال کے جواب میں  اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ  جب تک فلسطین کو ایک آزاد اور خود مختار  ریاست  کے  طور پر  تسلیم نہیں کرلیا جاتا   یہ مسئلہ  حل نہیں ہوگا۔وفد میں   پاکستانی سفیر رضوان سعید،  اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار اور قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی بھی شریک تھے۔قبل ازیں   اے پی پیک کے  فاونڈنگ  بورڈ ممبر  اسد چودھری اور یوتھ ونگ   ارسل اعجاز نے  وزیر ِ خارجہ کا خیر مقدم کیا، ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے سفارتکاری  کے پہلے ہی تجربے میں وہ کامیابیاں سمیٹی  جو کسی کے حصے میں نہیں آئیں ۔اس ملاقات میں  پاکستان  کی موجودہ   اندرونی صورتحال  اور  عالمی سطح پر  بڑھتی ہوئی  مقبولیت پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا،  پاکستانی  سفیر  رضوان سعید شیخ اور مستقل مندوب نے  شرکاکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ   عالمی منظر نامے میں پاکستانی کی اہمیت بہت زیادہ  بڑھ گئی ہے۔تقریب میں  کمیونٹی ممبران  ، اے  پی پیک کے ارکان اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے وابستہ  افراد  بھی شریک تھے،مقررین کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار  نے  بطور وزیر  خارجہ   بین الاقوامی فورمز اور ہر محاذ پرجس طرح پاکستان کا مقدمہ پیش کیا اسے فراموش نہیں کیاجاسکے گا۔آخر میں  چیئر مین اے پی پیک ڈاکٹر اعجاز احمد  نے اسحاق ڈار سے   ان کی آمدپر اظہار ِ تشکر کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.