vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کیلئے ویزوں کا اجرا شروع کردیا

0

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزوں کا اجرا شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت کے مطابق حج 2026 کے اختتام کے بعد دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی مملکت آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق عمرہ ویزے 9 مارچ 2027 تک جاری کیے جائیں گے۔ اس تاریخ کے بعد نئے عمرہ ویزوں کا اجرا بند کر دیا جائے گا۔ بین الاقوامی زائرین 23 مارچ 2027 تک سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے، جبکہ تمام عمرہ زائرین کے لیے 7 اپریل 2027 تک مملکت سے روانگی لازمی ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ زائرین مکہ مکرمہ میں داخلے اور عمرہ پرمٹ کے حصول کے لیے "نسک” ایپلی کیشن استعمال کر سکیں گے۔ یہ پلیٹ فارم عمرہ اور حج سے متعلق اجازت ناموں، بکنگ، رہنمائی اور مختلف خدمات کے لیے مرکزی ڈیجیٹل نظام کے طور پر کام کر رہا ہے۔سعودی حکومت نے حالیہ برسوں میں عمرہ خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ڈیجیٹل نظام کو فروغ دیا ہے۔ نسک پلیٹ فارم کے ذریعے الیکٹرانک پرمٹس، خودکار معاہداتی نظام اور کیو آر کوڈ تصدیق جیسی سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ زائرین کو زیادہ آسان، محفوظ اور منظم خدمات فراہم کی جا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.