ڈپٹی چیف عطا الرحمان کے صاحبزادے سلیمان نے قرآن پاک حفظ کر لیا
نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیو یارک کی کاروباری و سماجی شخصیت فضل حق کے بھتیجے اور فائر ڈپارٹمنٹ نیو یارک کے ڈپٹی چیف مرحوم عطا الرحمان کے تیسرے صاحبزادے، سلیمان عطا الرحمان سید نے بھی اپنے دو بڑے بھائیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قرآن مجید حفظ کر لیا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ نیو یارک کے ڈپٹی چیف مرحوم عطا الرحمان کے تیسرے صاحبزادے، سلیمان عطا الرحمان سید نے کوئنز کے علاقے فلیشنگ میں واقع مسلم سینٹر آف نیو یارک سے قرآن مجید حفظ کیا۔سلیمان عطا الرحمان سید نے اس سفر کا آغاز چند سال قبل کیا تھا اور انتھک محنت اور لگن کے بعد قرآن کریم مکمل حفظ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے دو بڑے بھائی سبحان عطا سید اور عیان عطا سید بھی پہلے ہی قرآن مجید حفظ کر چکے ہیں ۔کوئنز کے علاقے فلیشنگ میں واقع مسلم سینٹر آف نیو یارک مقامی مسلم کمیونٹی کے لیے تعلیم و تربیت کا ایک اہم مرکز ہے۔ یہ ادارہ کئی سالوں سے نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات کی فراہمی اور قرآن کی حفظ و تفسیر کی خدمات انجام دے رہا ہے۔سلیمان عطا الرحمان سید کی کامیابی پر ان کے اہل خانہ اور کمیونٹی نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ نیو یارک کی کاروباری و سماجی شخصیت فضل حق نے اپنے بھتیجے سلیمان عطا الرحمان سید کا قرآن حفظ کرنا باعثِ فخر قرار دیا۔مسلم سینٹر آف نیو یارک کے انتظامیہ نے بھی اس خوشی کے موقع پر سلیمان عطا الرحمان سید کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔