vosa.tv
Voice of South Asia!

248 ملین ڈالر فراڈ کیس، معروف فِن ٹیک کمپنی کے شریک بانی کو 14 سال قید

0

امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے مالیاتی ٹیکنالوجی سے متعلق خدمات فراہم کرنے والی کمپنی "ایسپائریشن پارٹنرز” کے شریک بانی اور سابق بورڈ رکن جوزف نیل سین برگ کو 248 ملین ڈالر کے فراڈ میں ملوث ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 46 سالہ جوزف سین برگ نے جعلی مالیاتی دستاویزات، فرضی صارفین اور گمراہ کن کاروباری معلومات استعمال کرتے ہوئے مختلف اداروں سے کروڑوں ڈالر کے قرضے اور سرمایہ کاری حاصل کی۔عدالتی دستاویزات کے مطابق سین برگ اور اس کے ساتھی ابراہیم الحسینی نے 2020 اور 2021 کے دوران کمپنی کے شیئرز کو ضمانت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے 145 ملین ڈالر کے قرضے حاصل کیے۔ اس مقصد کے لیے الحسینی کے بینک اور بروکریج اکاؤنٹس کی جعلی تفصیلات تیار کی گئیں جن میں اثاثوں کی مالیت کو حقیقت سے کہیں زیادہ ظاہر کیا گیا تھا۔محکمہ انصاف کے مطابق ملزم نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ایک جعلی خط بھی استعمال کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کمپنی کے پاس 250 ملین ڈالر نقد رقم اور مساوی اثاثے موجود ہیں، جبکہ حقیقت میں دستیاب نقد رقم ایک ملین ڈالر سے بھی کم تھی۔ حکام کے مطابق اس فراڈ کے نتیجے میں متاثرین کو کم از کم 248 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا۔جوزف سین برگ نے اکتوبر 2025 میں وائر فراڈ کے دو الزامات میں جرم قبول کر لیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.