vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: بروکلین میلہ کے بانیان میں شامل الیاس چودھری انتقال کرگئے

0

نیویارک میں بروکلین میلہ کے بانیان میں شامل، ہر دلعزیز، مشفق اور مہربان شخصیت الیاس چودھری علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین کل لانگ آئی لینڈ میں کیے جانے کا امکان ہے۔

نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی انتہائی مشفق، ہر دلعزیز اور مہربان سماجی شخصیت الیاس چودھری عارضہ جگر میں مبتلا رہنے کے بعد 80 برس کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ مرحوم کا تعلق پاکستان میں پنجاب کے شہر عارف والا سے تھا، الیاس چودھری 1969 میں پہلی بار امریکا آئے اور بعد میں مستقل سکونت اختیار کرلی۔ مرحوم کا شمار پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والے بروکلین میلہ کے بانیان میں ہوتا تھا۔ الیاس چودھری اپنے اعلیٰ اخلاق، نرم مزاجی، بے لوث خدمت خلق، سب کی خوشیوں میں شریک رہنے اور  اور دکھ درد بانٹنے کی بدولت ہر دلعزیز تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے نیویارک میں مقیم پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی غمزدہ اور افسردہ ہے۔کمیونٹی دعا گو ہے کہ پروردگارِ عالم مرحوم الیاس چودھری کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ کل منگل کو بعد نمازِ ظہر اسلامک سینٹر آف لانگ آئی لینڈ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین کا عمل مقامی قبرستان میں ہوگا۔ الیاس چودھری نے پسماندگان میں بیوہ، بیٹا اور بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.