vosa.tv
Voice of South Asia!

آئس افسر اور اہلخانہ کو دھمکیاں دینے والا بروکلین کا شخص گرفتار

0

امریکی شہریت و امیگریشن سروسزنے فلپائن سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ شخص کو فراڈ کرکے امریکہ میں ورک پرمٹ حاصل کرنے کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے سزا کے ساتھ ایک سال کی نگرانی میں رہائی اور 200 ڈالر لازمی جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق مارٹن نے ستمبر 2023 سے اپریل 2025 کے دوران تقریباً 242 جعلی امیگریشن درخواستیں جمع کروائیں، جن میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ درخواست دہندگان ملازمت کے اجازت نامےحاصل کرنے کے اہل ہیں۔ اس فراڈ کے نتیجے میں 66 ورک پرمٹ جاری ہوئے، جنہیں بعد ازاں غیر قانونی طور پر ملازمت حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مارٹن درخواست گزاروں سے ہزاروں ڈالر وصول کرکے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کی رجسٹری شق کے تحت جعلی درخواستیں تیار اور جمع کراتا تھا۔ یہ شق صرف ان افراد پر لاگو ہوتی ہے جو یکم جنوری 1972 سے قبل امریکہ میں داخل ہوئے ہوں، تاہم زیادہ تر درخواست گزار اس شرط پر پورا نہیں اترتے تھے۔ بعض درخواست دہندگان تو 1972 سے پہلے پیدا ہی نہیں ہوئے تھے۔یو ایس سی آئی ایس کے ایک افسر نے درخواستوں میں مشتبہ مماثلتیں دیکھنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں تمام 66 ورک پرمٹ منسوخ کر دیے گئے۔ حکام نے متعلقہ افراد کے خلاف ملک بدری کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔امریکی حکام کے مطابق یہ تحقیقات ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنزکے تعاون سے مکمل کی گئیں، جبکہ مقدمے کی پیروی امریکی اٹارنی آفس نے کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.