vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہٹن کی 34ویں اسٹریٹ پر نئی بس وے کی منظوری

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے مین ہٹن کی 34ویں اسٹریٹ پر بس وے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد بس سروس کو تیز اور زیادہ قابلِ اعتماد بنانا ہے۔

اس منصوبے سے روزانہ 28 ہزار سے زائد مسافروں کو فائدہ ہوگا۔بس وے نائنتھ ایونیو سے تھرڈ ایونیو تک دونوں سمتوں میں ہوگی، جس سے ٹریفک کی روانی بہتر اور سفر کا وقت کم ہوگا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام سڑکوں کی حفاظت اور ہنگامی خدمات کی رفتار بھی بہتر بنائے گا۔میئر نے کہا کہ شہری اکثر ٹریفک میں پھنسی بسوں کی وجہ سے وقت ضائع کرتے ہیں، اور یہ منصوبہ اس مسئلے کا حل ہے۔ منصوبے کے تحت بسوں، ٹرکوں اور ایمرجنسی گاڑیوں کو رسائی ہوگی جبکہ نجی گاڑیوں کو محدود راستہ ملے گا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق بس وے پر عوامی مشاورت شروع ہو چکی ہے اور اسے موسمِ خزاں تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.