فیشن،ٹیکسٹائل اینڈ لیدر بین الاقوامی نمائش کا آغاز
ریاض:سعودی عرب میں فیشن ، ٹیکسٹائل اینڈ لیدر بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہوگیا ،نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے بھی سٹالز لگائے گئے ہیں جو ملکی اور غیر ملکی افراد کی توجہ کا مرکز ہیں ۔سعودی دارالحکومت ریاض کے ایگزیبیشن سینٹر میں تین روزہ فیشن،ٹیکسٹائل اینڈ لیدر کی بین الاقوامی نمائش میں دنیا بھر کی پانچ سو کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں جن میں سپورٹس، گارمنٹس، فیبرکس، یاران، شوز اور بیگس سمیت دیگر مصنوعات کے سٹالز نمایاں ہیں نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے بھی سٹالز لگائے گئے ہیں جن کا افتتاح پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کیا اور مختلف سٹالز کا جائزہ لیا اس موقعہ پر سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سمیت لیدر انڈسٹری میں پوری دنیا میں پاکستان کی ایک الگ پہچان ہے اور پوری دنیا میں پاکستانی کپڑا اور لیدر مصنوعات کو پسند کیا جاتا ہے اور سعودی عرب اس حوالے سے ایک بڑی مارکیٹ ہے جس سے بہتر انداز سے فاہدہ اٹھایا جاسکتا ہے نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ یہ مڈل ایسٹ کی سب سے بڑی نمائش ہے جس میں شرکت کرکے یقینی طور پر حوصلہ افزا نتائج ملیں گے اور پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے مزید راستے کھلیں گے