vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں امیگریشن عدالتوں کے باہر گرفتاریوں پر وفاقی جج کی پابندی

0

امریکی ریاست نیویارک میں ایک وفاقی جج نے امیگریشن عدالتوں کے اطراف وفاقی اہلکاروں کی بیشتر گرفتاریوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 

عدالت کے فیصلے کے مطابق غیر معمولی حالات کے بغیر امیگریشن سماعتوں میں آنے والے افراد کو حراست میں نہیں لیا جا سکے گا۔یہ فیصلہ امریکی ڈسٹرکٹ جج پی کیون کاسٹل نے سنایا، جس کے بعد مین ہیٹن کی تین اہم وفاقی عمارتوں میں جاری وہ پالیسی فوری طور پر روک دی گئی جس کے تحت امیگریشن حکام عدالت میں پیش ہونے والے تارکین وطن کو گرفتار کرتے تھے۔جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگرچہ امیگریشن قوانین پر عملدرآمد حکومت کا اہم مفاد ہے، لیکن افراد کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ گرفتاری کے خوف کے بغیر عدالت میں پیش ہو سکیں اور اپنے پناہ یا امیگریشن مقدمات کی پیروی کر سکیں۔یہ مقدمہ نیویارک سول لبرٹیز یونین، امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر تنظیموں کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے فیصلے کو تارکین وطن کیلئے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.