vosa.tv
Voice of South Asia!

سفارتی تربیت،تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب

0

ریاض:پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی اور سعودی عرب کے امیر سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹیڈیز کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اورامیرسعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹیڈیز کے ڈائریکٹر جنرل نے ایم او یو پر دستخط کیے۔معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان  سفارتی تربیت اور تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔قبل ازیں سفیر پاکستان  اور امیر سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹیڈیز کے ڈائریکٹر جنرل عادل العمرانی سے ملاقات میں تعاون کے پہلووں اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے ایشین سٹیڈیز سینٹر کے نگراں ڈاکٹر علی القرنی اور سفارتخانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن معظم علی موجود تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.