vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی ولی عہد اور فلسطینی صدر کے درمیان ملاقات

0

ریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں غزہ کی صورتحال سمیت فوجی کشیدگی کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی دارالحکومت ریاض کے یمامہ پیلس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شہزادہ محمدبن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور غزہ سمیت دیگر علاقوں میں فوجی کشیدگی کو ختم کروانے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ جلد از جلد جنگ بندی ہو اور فلسطینی عوام کو ان کے حقوق میسر ہوں ملاقات میں فلسطینی صدر محمود عباس نے شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہا اس موقعہ پر دونوں ممالک کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.