ریاض میں رنگارنگ عشق جنون پاکستان میوزیکل نائٹ کا اہتمام
ریاض:سعودی عرب میں رنگارنگ عشق جنون پاکستان میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں گلوکاروں نے قومی نغمے گا کر سماں باندھ دیا جبکہ نامور اداکار احمد علی اکبر سمیت پاکستانی کمیونٹی کے سینکڑوں مردوخواتین شریک ہوئے۔دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں پاک میڈیا فورم، پاکبان اور بی سی پی کی جانب سے منعقدہ عشق جنون پاکستان میوزیکل نائٹ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ چاروں اوڑھ بکھرے نظر آئے رباب کے سروں نے جہاں خوب سماں باندھا وہیں بچوں نے وطن سے محبت بھرے ٹیبلوز پیش کرکے شرکاء کو خوب محظوظ کیا جبکہ نامور گلوکار فرحان این ٹی ایف، حرا خالد اور احمد نواز نے اپنی آواز کا خوب جادو جگایا۔
۔۔۔۔۔۔ ملی قومی نغموں سمیت دیگر پاکستانی سانگز گا کر جہاں شرکاء کو وطن کی محبت سے سرشار کیا وہیں منچلے نوجوانوں کو رقص کرنے پر مجبور کر دیا تقریب میں نامور ڈرامہ اور فلم ایکٹر احمد علی اکبر نے بھی شرکت کی اور ہم وطنوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عظیم تر بنانے کے لیے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا اور اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان کی بہتر انداز میں خدمت کی ہے پاک میڈیا فورم کے صدر ذکاءاللہ محسن اور پاکبان کے سی ای او عمران صدیقی کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ سعودی عرب میں قومی تہواروں پر ایسے پروگرام مرتب کیے جائیں جن میں پاکستانی کمیونٹی شرکت کرکے ملکی ثقافت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوسکے اور ہم سفارت خانہ پاکستان کے شکرگزار ہیں جنھوں نے ہمیشہ ایسے ایونٹس کی حوصلہ افزائی کی ہے