پاکستان کے جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورۂ برطانیہ،اعلیٰ برطانوی حکام سے ملاقاتیں
برطانیہ:برطانیہ کے سرکاری دورے آئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل سر ٹونی راڈاکن اور چیف آف جنرل سر رولینڈ واکر اور برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق الگ الگ ہونے والی ملاقاتوں کے دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے شعبوں، دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔برطانوی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین عسکری روابط کے دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ (RUSI) میں ایک انٹرایکٹو سیشن بھی حصہ لیا، جہاں انہوں نے "علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کا کردار” کے موضوع پر اظہار خیال کیا ۔ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے عالمی اور علاقائی چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ برطانوی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کیا۔