vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض:مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کی جانب سے تنظیمی امور کے حوالے سے اجلاس

0

ریاض:سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کی جانب سے تنظیمی امور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں لیگی اراکین نے قیادت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ تنظیم سازی کے عمل میں ایسے افراد کو آگے لایا جائے جو بیرون ممالک میں پارٹی کو مضبوط اور مستحکم بنا سکیں۔دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر رانا خالد اکرم کی زیر صدارت اجلاس میں جنرل سیکرٹری ملک منظور اعوان سمیت دیگر عہدیدار اور کارکنان شریک تھے اس موقعہ پر لیگی اراکین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز آئندہ تنظيم سازی کے عمل کو بہتر بناتے ہوئے ایسے لوگوں کا انتخاب کرے جو پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں اوورسیز میں موجود لاکھوں ورکرز ایسے ہیں جو گزشتہ کئی دہائیوں سے پارٹی کے ساتھ منسلک رہ کر کام کر رہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ان کی خدمات کو اہمیت دی جائے لیگی عہدیداروں نے پارٹی کے صدر میاں محمد نوازشریف سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں پارٹی کو متحد رکھنے اور متحرک کرنے والے پرانے لیگی اراکین کو اہم عہدوں پر فائز کیا جائے تاکہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ بہتر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.