vosa.tv
Voice of South Asia!

کیلیفورنیا میں کیمیکل ٹینک پھٹنے کا خطرہ، 50 ہزار افراد کا انخلا

0

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے گارڈن گروو میں خطرناک کیمیکل سے بھرے ایک ٹینک میں دھماکے کے خدشے کے بعد تقریباً 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، جبکہ حکام مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ ٹینک ایک ایرو اسپیس فیکٹری میں موجود ہے جہاں پلاسٹک کے پرزے بنانے میں استعمال ہونے والا انتہائی آتش گیر کیمیکل “میتھائل میتھاکریلیٹ” ذخیرہ تھا۔ ٹینک جمعرات کو زیادہ گرم ہوگیا اور اس سے گیس خارج ہونا شروع ہوگئی، جس کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔فائر حکام کا کہنا ہے کہ ٹینک میں ممکنہ دراڑ پڑنے کے آثار ملے ہیں، جس سے اندرونی دباؤ کچھ کم ہوسکتا ہے اور بڑے دھماکے کا خطرہ محدود ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے، تاہم خطرہ ابھی مکمل طور پر ٹلا نہیں۔ فائر فائٹرز مسلسل پانی چھڑک کر ٹینک کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق اگر ٹینک پھٹ گیا تو قریبی علاقوں میں شدید تباہی، عمارتوں کو نقصان اور خطرناک کیمیکل فضا میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کیمیکل سے سانس، آنکھوں اور جلد کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جبکہ زیادہ مقدار بے ہوشی اور اعصابی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتی ہے۔واقعے کے بعد متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے کمپنی کے خلاف مقدمہ بھی دائر کردیا ہے۔ دوسری جانب کمپنی نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہر ٹیمیں چوبیس گھنٹے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.