vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں تاریخ کا سب سے بڑا سمر فیری پلان

0

نیویارک کے میئر زوہران کوامے ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کے موسمِ گرما میں شہر کی تاریخ کی سب سے زیادہ فیری سروس فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد آئندہ فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اس سمر شیڈول کے تحت نہ صرف فیری کے روٹس پر مزید روٹس شامل کیے جائیں گے بلکہ مسافروں کے لیے ریزرو سیٹ سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، خاص طور پر ساحلی علاقوں کی طرف جانے والی فیریز پر۔ یہ سروس 13 ستمبر 2026 تک جاری رہے گی۔اس منصوبے کے تحت پانچ خصوصی ڈیزائن کی گئی فیری بوٹس بھی متعارف کرائی گئی ہیں جو نیویارک کے پانچوں بورو کی ثقافت اور شناخت کی نمائندگی کریں گی۔ یہ فیریز ورلڈ کپ تھیم کے ساتھ شہر کے مختلف حصوں میں چلائی جائیں گی۔میئر ممدانی نے کہا کہ آنے والے موسمِ گرما میں شہر میں غیر معمولی رش متوقع ہے، اس لیے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں اور سیاحوں کو آسان اور تیز سفر فراہم کیا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف روزمرہ مسافروں کے لیے فائدہ مند ہوں گے بلکہ 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران آنے والے لاکھوں سیاحوں کے لیے بھی شہر کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.