vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ:کشیدگی میں کمی اور جنگی جرائم کا احتساب ضروری ہے،اسحاق ڈار

0

جدہ:پا کستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی  ایگزیکٹو کمیٹی کے اوپن اینڈڈ غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کی۔او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام کی جاری نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی خطے میں کشیدگی میں کمی اور قابض حکام کی طرف سے جنگی جرائم کا احتساب  ہونا چائیے۔نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی فلسطین کی ایک محفوظ،قابل عمل،متصل اور خودمختار ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.