vosa.tv
Voice of South Asia!

کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،آفتاب چوہدری

0

ہیوسٹن:ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی قوم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ وہ میں یوم استحصال ِکشمیر کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری نے صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری،وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ا کے یوم استحصال کےحوالے سے پیغامات پڑھ کے سنائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرینڈزآف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے کہا کہ بھارت ایک فاشسٹ ملک ہے جو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اور 5 اگست 2019 میں کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرکے بھارت نے کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کرنے کی جو سازش کی ہے۔بھارت اس میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکے گا۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کررہا ہے۔وہیں انتہا پسند ہندووں کی آبادی کاری کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کو بھی ختم کرنا چاہتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل بھی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کرکے انسانیت کو رسوا کررہا ہے۔بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔عالمی برداری کو چاہئے کہ وہ بھارت اور اسرائیل کو مظالم بند کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈالے اور کشمیری اور فلسطینی عوام کو ان کے آزادی جیسے بنیادی حقوق سے ہمکنار کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کونسل جنرل محمد اشر، ممتاز سکھ رہنما ڈاکٹر ہر دم سنگھ آزاد ،معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر آصف قدیر نے کہا کہ انسانی حقوق کی بالادستی پر یقین رکھنے والا ہر انسان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اور بھارت کے کشمیر پر جابرانہ اور ظالمانہ تسلط کی مذمت کرتا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کے چہرے سے نام نہاد سیکولرازم کا پردہ اتر چکا ہے اور ہندوتوا کا فلسفہ بھارت کا اصل چہرہ ہے۔پاکستان دنیا کے ہر فورم پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا۔عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کر کے کشمیر میں جاری  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کریں۔تقریب میں ممتاز سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.