بالٹی مور سے کولمبیا کی خطرناک تنظیم کا رہنما گرفتار
بالٹی مور:بالٹی مور حکام نے بڑی کارروائی کے دوران مفرور اور پُرتشدد مجرمانہ تنظیم کے رہنما کو گرفتار کر لیا ہے جس کا تعلق کولمبیا سے بتایا گیا ہے۔خطرناک ملزم قتل، اسلحے کی اسمگلنگ اور چوری سمیت سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ای آر او بالٹی مور کی آپریشن ٹیم کے ڈی پورٹیشن افسران نے خطرناک ملزم کوکالج پارک کے قریب رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ای آر او بالٹی مور کے قائم مقام ڈپٹی فیلڈ آفس ڈائریکٹر ورنن لیگنس نے کہا کہ کولمبیا کا یہ مفرور ملزم آبائی ملک میں پرتشدد جرائم میں مطلوب ہے۔گرفتار ملزم روپوشی کی زندگی بسر کررہا تھا لیکن ہم ایسا ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے افسران کی مثال دنیا میں بہترین ہے کیونکہ یہ روپوش افراد کو ڈھونڈ لیتے ہیں۔یہ بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم میری لینڈ کی جگہ پرامن لوگوں کے لیے ہے یہاں پر کسی بڑے شخص کو قبول نہیں کیا جاسکتا ہے اورعوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔