مین ہٹن میں جھگڑے کے دوران ایک شخص کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن لوئر ایسٹ سائڈ پر جھگڑے کے دوران تیزدار آلہ کے وار2افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک کی آنکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔پولیس نے دونوں زخمیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔لڑائی کے دوران دونوں ایک دوسرے پر تیزدار آلہ سے وار کررہے تھے۔واقعہ میڈیسن اور کیتھرین اسٹریٹ کے قریب ہوا۔جھگڑے میں شخص کی آنکھ میں چھرا لگا جبکہ دوسرے کی گردن، بازو اور ران میں وار کیے گئے۔ان دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا اور دونوں پولیس کی حراست میں ہیں۔پولیس نے جھگڑے کی وجوہات بیان نہیں کی ہیں۔