vosa.tv
Voice of South Asia!

وائٹ ہاؤس کی دوڑ،ٹرمپ عطیہ جمع کرنے میں لگ گئے

0

ایک ہفتے کے دوران کملا ئیرس کی ٹیم نے200ملین ڈالرز عطیہ جمع کرکے ریکارڈ قائم کردیا

نیویارک(ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو  نیوجرسی ساحل پر فنڈ ریزنگ پروگرام  میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔سابق صدر راتوں رات نیویارک لبرٹی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے۔جہاں سے وہ پروگرام کے تحت نیوجرسی پہنچے ۔دریں اثنا، کملا ہیریس نے فنڈ ریزنگ کا ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔کملا ہیرس ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے طور پر ابھری ہیں۔ہیرس مہم  کی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ  ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں 200 ملین ڈالر عطیہ وصول کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ہیریس نے میساچوسٹس میں ایک فنڈ ریزر پروگرام میں شرکت کی جبکہ ٹرمپ اور ان کے ساتھی جے ڈی وینس نے مینیسوٹا میں حامیوں کے ساتھ ریلی نکال رہے تھے، ایک ایسی ریاست جس نے 1972 سے جی او پی کے کسی امیدوار کی حمایت نہیں کی۔نیو جرسی میں ٹرمپ کے فنڈ ریزر میں شرکت کرنے والے کچھ شرکاء میں بزنس مین جان کیٹسماٹیڈس اور نیویارک کے سابق ریپبلکن گورنر کے امیدوار لی زیلڈن شامل ہیں۔نیویارک میں ایک گروپ کملا ہیرس کو اپنی حمایت کا یقین دلانے اور لوگوں کو کملا کو ووٹ دینے کی تلقین کرنے کے لیے  دوپہر 1 بجے ہارلیم میں ہیریئٹ ٹبمین کے مجسمے پر جمع ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.